ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee On MLA Jakir Hossain ذاکر حسین کو جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے

وزیراعلی ممتا بنرجی نے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ذاکر حسین کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی جم کر تنقید کی۔ذاکرکے خلاف کارروائی کو سازش قرار دیا ۔CM Mamata Banerjee On MLA Jakir Hossain

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 3:55 PM IST

ذاکر حسین کو جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے

ساگردیگھی (مرشد آباد): گزشتہ ہفتے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ذاکر حسین کے گھر پر آئی ٹی کے چھاپے کو لے کر ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران سابق وزیر مملکت اور موجودہ رکن اسمبلی کے گھر سے تقریباً گیارہ کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ رکن اسمبلی ذاکر حسین نے محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کو سیاسی انتقام قرار دیا تھا ۔

مرشدآباد ضلع ساگر دیگھی علاقے میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے رکن اسمبلی ذاکر حسین کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔انہیں سیاسی انتقام کے تحت ہدف بنایا گیا ہے۔لیکن وہ ان کے ساتھ ہیں۔انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ ذاکر ایک معمولی بیڑی مزدور سے ایک کامیاب صنعت کار بنا ہے۔ اس نے کڑی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔اگر وہ قصوروار ہے تو آپ اس کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کریں گے۔ذاکر کو ہدف تنقید بنانے والوں ایک بار اپنی پارٹی کی طرف دیکھ لیجیے وہاں کیا چل رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذاکر کے پاس اایک دو ہزار نہیں بلکہ 20 ہزار بیڑی مزدوروں ہیں۔ان میں سے زیادہ تر مردوں کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ذاکر کو ان مزدوروں کو نقد مزدوری دینی پڑتی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کو اس سلسلے میں خبر لینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Bollywood Singer Arjit Singhارجیت سنگھ کے مرشدآباد میں اسپتال بنانے کے منصوبے میں ممتا بنرجی کا مدد کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ذاکر پر جان لیوا حملہ ہو چکا ہے۔اس کو صرف اس کی کامیابی کے لئے ہدف بنایا جا رہا ہے۔ اس نے ذاکر کو مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ذاکر کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ ایجنسیاں چن چن کر ترنمول لیڈروں کو ہدف بنا رہیں ہیں ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.