ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee پنچایت انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر تقرری کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کابینہ کی میٹنگ میں ریاست کے مختلف دفاتر میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنچایت انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ کے اعلان پر اپوزیشن جماعتیں بی جے پی، کانگریس اور سی پی آئی ایم نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے پروپگنڈہ قرار دیا ہے۔ CM Mamata Banerjee

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:17 AM IST

پنچایت انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر تقرری کرنے کا اعلان

کولکاتا: مغربی بنگال میں اساتذہ کی بھرتیوں میں بدعنوانی کے سلسلے سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کافی پریشان ہے۔ پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن بنگال کی سیاست میں انتخابات کی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے پیر کو اعلان کیا گیا تھا کہ ریاست بھر میں سرکاری ملازمتوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ اب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی کابینہ کی میٹنگ میں اس کا اعلان کیا۔

  • Bengal is now an ideal destination for industries to grow and flourish!

    We shall thrive economically and industrially under Hon'ble CM Smt. @MamataOfficial's innovative leadership.

    Let's leverage this opportunity and propel the economy forward for the prosperity of one and all! pic.twitter.com/2skMwPAvkd

    — All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریاست کے مختلف دفاتر میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گروپ ڈی، اسسٹنٹ لائبریرین، محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ہارٹیکلچر آفیسر، ایکلویہ اسکول کی تعمیر، جھاڑگرام میں 22 ہوم گارڈز، کوچ بہار میں کے ایل اوز کو دوبارہ مین اسٹریم میں نوکریوں کے ساتھ مدارس میں بھی اسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee Assures Investors : 'صنعت کاروں کی ہر ممکن مددکی جائے گی '

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 1729 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ زراعت میں 122 اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔ کوچ بہار میں کے ایل او چھوڑنے والے 2 اور جھاڑگرام میں ماؤ ازم سے قومی دھارے میں واپس آنے والے 22 لوگوں کو ہوم گارڈ کی نوکری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرولیا میں دو ایکلویہ ماڈل اسکول بنائے جائیں گے۔ اس دن کابینہ میں کئی دفاتر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔ جھولے میلے کے دوران عوامی نمائندوں کو علاقے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.