ETV Bharat / state

نتائج کے بعد ترنمول اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمیان جھڑپ - سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین اور امیدوار نوشاد صدیقی کی جیت کے بعد ملاپور میں آئی ایس ایف اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

clashes-between-trinamool-and-isf-supporters-after-the-results
نتائج کے بعد ترنمول اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمیان جھڑپ
author img

By

Published : May 2, 2021, 10:33 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج آنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔ اس دوران بموں سے حملے اور فائرنگ کی بھی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین اور امیدوار نوشاد صدیقی کی جیت کے بعد ملاپور میں آئی ایس ایف اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور مرکزی فورسز کے جوان جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

جھڑپ میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 10 لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے. زخمیوں کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے فاتح انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین نوشاد صدیقی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے شکست کا بدلا لینے کے لئے آئی ایس ایف کے کارکنان کو ہدف بنایا۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما ضمیر الاسلام نے انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین نوشاد صدیقی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.