ETV Bharat / state

کولکاتا: پارک سرکس میں چائلڈ اسپیشلسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد - دارالحکومت کولکاتا

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے دارالحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میں تین سو بیڈ والے چائلڈ اسپیشلسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

minister firhad hakim laid stone of Children hospital
کولکاتا: پارک سرکس میں بچوں کے لئے چائلڈ اسپیشلسٹ ہسپتال جلد
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:26 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ پارک سرکس کے قریب بچوں کے لئے چائلڈ اسپیشلسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے لئے بننے والے اسپیشلسٹ ہسپتال میں تین سو بیڈ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے علاج کیا جائے گا۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے کہا کہ زمین انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ تعمیری کام دو چار دنوں میں شروع ہو جائیں گے، 11 منزلہ بچوں کے اسپیشل ہسپتال بہت جلد بن کر تیار ہو جائے گا۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے کہا کہ تقریباً 65 برس قبل ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو نے انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی ہسپتال ہوگا جہاں نہ صرف مغربی بنگال بلکہ ملک کی تمام ریاستوں کے لوگ اپنے بچوں کے علاج کے لیے یہاں آئیں گے.

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہسپتال کے بننے سے عام لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا، عام لوگوں کو اپنے بچوں کے علاج کے لئے صرف اور صرف ایک روپیہ خرچ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: ان ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرز نے وزیر اعلیٰ کو خون سے لکھا خط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.