ETV Bharat / state

Central Team Visit West Bengal مڈ ڈے میل کے معیار کا معائنہ کرنے کے لئے مرکزی ٹیم بنگال پہنچی

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 7:22 PM IST

پچھلے کچھ دنوں سے مڈ ڈے میل کے معیار کو لے کر کئی شکایات خبروں کی سرخیوں میں رہیں۔ گزشتہ دنوں مختلف مقامات پر مڈ ڈے مل میں چھپکلی اور سانپوں کے ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ مغربی بنگال کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں بچوں کو غیر معیاری مڈ ڈے میل فراہم کرنے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے ۔Central Team Visit West Bengal To Inspect Quality Of Mid Day Meal

مڈ ڈے میل کے معیار کا معائنہ کرنے کے لئے مرکزی ٹیم بنگال پہنچی

کولکاتا: سرکاری اسکولوں میں دوپہر کے کھانے یا مڈڈے میل کو لے کر یکے بعد دیگرے شکایات سامنے آنے کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے۔مغربی بنگال میں مڈ ڈے میل کے معیار کا معائنہ کرنے والی مرکزی ٹیم شکایات کی جانچ کے لیے ریاست آ رہی ہے۔ پیر سے 6 فروری تک مرکزی ٹیم ریاست کے مختلف اضلاع کے دورے پر جائے گی۔

آج ریاست مغربی بنگال پہنچنے کے بعد یہ ٹیم مختلف اضلاع میں سروے کرےگی۔ مرکزی ٹیم کے ارکان کل سے 6 فروری تک مختلف اضلاع کا دورہ کرے گی تاکہ مڈ ڈے میل میں پیش کئے جانے والے کھانے کے معیار کی جانچ کی جا سکے۔

پچھلے کچھ دنوں سے ریاستی سیاست میں مڈ ڈے میل کو لے کر بحث جاری ہے۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت پردھان منتری پوشن یوجنا کے تحت بھیجی گئی رقم کا صحیح استعمال نہیں کر رہی ہے۔ ریاستی اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت مڈ ڈے میل کی رقم کہیں اور استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی سنگین الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت نے اس رقم سے باگٹوی قتل معاملے میں معاوضہ ادا کیا ہے۔ اس کے بعد اس معاملے کو لے کر ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛Maldah Girl Makes India Proudمالدہ کی علیشا نے ملک و ملت کا نام روشن کیا

ذرائع کے مطابق مڈ ڈے میل معاملے پر مرکزی تحقیقاتی ٹیم کی آمد نے ریاستی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ شبھندو ادھیکاری کی شکایت نے اس میں مزید دلچسپی کا اضافہ کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ مرکزی وفد ریاستوں کا دورہ کرنے کے بعد مرکزی حکومت کو کیا رپورٹ دیتا ہے۔ اس کی بنیاد پر آنے والے دنوں میں ریاست میں مڈ ڈے میل کی اسکیم کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آنے کے امکانات ہیں۔ ریاستی حکومت نے اپنے پر عائد کئے جانے والے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.