ETV Bharat / state

ممتا بنرجی 100 دن کام اسکیم کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتی ہیں، مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی - مرکزی وزیر سادھوی رنجن

Sadvi Niranjan Jyoti Reaction مرکزی وزیر سادھوی رنجن نے آج دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی فنڈ اسکیم بالخصوص 100دن کام اسکیم کے تحت مرکزی فنڈ کی ادائیگی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں ممتا بنرجی دلچسپی نہیں لے رہی ہیں ۔

ممتا بنرجی 100دن کام اسکیم کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتی ہیں:مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 7:32 PM IST

کولکاتا:مرکزی وزیر سادھوی رنجن نے کہا کہ 20دسمبر کو مودی اور ممتا بنرجی کے درمیان ملاقات کے بعد یہ طے کیا گیا تھا کہ مرکز اور ریاست مل کر اس مسئلے کو حل کریں گے ۔اس کیلئے دونوں جانب سے دو دو افسران کی تعیناتی کی گئی ۔مگر اس کے بعد ممتا بنرجی اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 3اکتوبر کو مرکزی وزیر دیہی ترقی کے وزیر سے ملاقات کرنے کیلئے وزارت کے دفتر میں ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کا وفد پہنچا تھا تاہم وزیر سے ملاقات نہیں ہوسکی اور بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی ۔اس کے ڈھائی ماہ بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 20 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ابھیشیک بھی ساتھ تھے۔

مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن کل کلکتہ کے دورے پر تھیں ۔آج انہوں نے کالی گھاٹ مندر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے پہل کی ہے اور ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔جو اخراجات کا جائزہ لے گی مگر اب ممتا بنرجی اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہیں ۔خیال رہے کہ بنگال بی جے پی لیڈران جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے دیہی ترقی نے کہا کہ میں آج بھی کہہ رہی ہوں کہ 100 دنوں کے کام میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ ہم صرف ادائیگی کے لیے تیار ہیں اگر ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ممتادی ایسا کیوں نہیں کرنا چاہتیں۔ جو نقصان بنگال کے لوگوں کا ہو رہا ہے، وہی یہاں کے مزدوروں کا ہو رہا ہے۔

ابھیشیک بنرجی کی قیادت والی وفد سے ملاقات نہیں کرنے سے متعلق سوال پر مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ میں اس دن شام 6 بجے سے8 .30بجے تک انتظار کیا۔ وزیر نے کہاکہ پہلے انہوں نے کہا، 5 لوگ ملیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ 10 لوگ ملیں گے۔ ابھیشیک بنرجی نے بعد میں کہا کہ وفد سے نہیں ریاست کے عوام سے ملاقات کریں ۔وزیر نے یہ بھی کہاکہ مجھے بہت دکھ ہے، میں اپنا کام چھوڑ کر بنگال کے لوگوں کی بھلائی کے لیے بولنا چاہتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بنگال کے عوام کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں ۔ان کا اصل مقصد دھرنا دینا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے کسی کا پیسہ نہیں روکا ہے۔ اگر مقصد پیسہ روکنا ہوتا تو باقی تمام منصوبے روک دیئے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں:بریگیڈ میدان میں انصاف ریلی کی تیاریاں زور شور سے جاری

ترنمول کانگریس کے کئی لیڈروں نے نرنجن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیرنرنجن جیوتی جھوٹ بول رہی ہیں۔ میں بھی اس دن ابھیشیک بنرجی کے ساتھ سادھوی جی کے دفتر گیا تھا۔ میں نے اس دن چار گھنٹے تک ان کا ڈرامہ دیکھا۔ اگر ممکن ہو تو وہ ہمارے ساتھ آمنے سامنے بیٹھیں اور ہمیں بتائیں کہ وہ کیا کہنا چاہتی ہیں۔دہلی واقعہ کے بعد جیوتی نرنجن نے کلکتہ میں پریس کانفرنس کی تھی۔ اس وقت بھی ترنمول نے وزیر کے دعوے کوجھوٹا قرار دیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.