موصولہ اطلاع کے مطابق سی بی آئی نے کولکاتا کی چکھرا نام کی ایک چٹ فنڈ کمپنی کے مختلف دفاتر میں چھا پہ ماری مہم چلائی اور کئی اہم دستاویزات حاصل کیے۔
انہوں نے بتا یا کہ چکھرا گروپ دراصل کولکاتا اور اس کے اطراف شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پر گنہ سمیت دیگر اضلاع میں کئی مراکز ہیں۔ سی بی آ ئی کی مختلف ٹیموں نے چٹ فنڈ گروپ چکھرا کے تمام مراکز میں چھا پہ ماری مہم چلائی۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق چکھرا گروپ نامی چٹ فنڈ کے کئی ادارے ہیں۔ کولکاتا، بہار ،تریپورہ، اگرتلہ میں چکھرا گروپ کے مراکز ہیں۔ان دفاتر میں تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کے مالک پارتھو چکرورتی کے خلاف متعدد شکایت درج ہیں۔ ان ہی شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے کمپنی کے خلاف چھاپہ ماری مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔
سی بی آ ئی نے کمپنی کے مالک کی گرفتاری سے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک مزید تفصیلات نہیں دی جا سکتی ہے