ETV Bharat / state

قربانی کے جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والوں میں مایوسی - اردو نیوز کولکاتا

مغربی بنگال میں عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کے لیے چارہ فروخت کرنے والے چھوٹے بڑے تاجر کاروبار سست پڑنے سے مایوس ہیں۔

cattle feed dealers business affected due to coronavirus in kolkata
قربانی کے جانوروں کے لیے خوراک فروخت کرنے والے کاروباری بھی مایوس
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 9:44 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن جاری ہے حالانکہ حکومت کی جانب سے نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن کئی شعبوں میں سخت بندشیں اب بھی جاری ہیں۔ گزشتہ 63 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کا مثبت پہلو نظر آنے لگے ہیں۔ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں نمایاں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کرکے لوگوں کو راحت دی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاون میں نرمی کی وجہ سے کئی ہفتوں بعد بازاروں میں چہل پہل دیکھی جارہی ہے۔ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود کاروباریوں کو مایوسی کا سامنا ہے، کیونکہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر کاروبار ٹھپ پڑا ہوا ہے۔

ریاست میں عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کے لئے چارہ فروخت کرنے والے تاجر بھی کاروبار سست پڑنے سے مایوس ہیں۔ جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کا کاروبار ہوتا ہے۔ مویشی کاروباریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا چارہ وغیرہ فروخت کرنے والے درمیانی اور چھوٹے کاروباریوں کو بھی کچھ فائدہ ہو جاتا تھا لیکن اس مرتبہ جانوروں کے تاجرین کی طرح سڑکوں کے کنارے مچالی، کھاد، گیہوں، فروخت کرنے والے افراد خریداروں کے انتظار میں ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ڈھائی مہینوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار پر قابو پا لیا گیا ہے اور تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ اسی کے مدنظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے اعلان کے باوجود سخت کورونا گائیڈ لائن نافذ کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: ممبئی: لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود عطر کے کاروباری خستہ حال

کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب تک 18 ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.