ETV Bharat / state

Calcutta High Court سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر روک لگانے سے عدالت کا انکار - کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امریتا سنگھ

کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امریتا سنگھ نے میونسپل کرپشن کیس میں سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ ہائی کورٹ آئندہ جمعہ کو اس کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ اس سے پہلے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کیس کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔ ریاستی حکومت نے جسٹس سنگھ کی بنچ سے حکم پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر روک لگانے سے عدالت کا انکار

author img

By

Published : May 9, 2023, 1:03 PM IST

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امریتا سنگھ نے میونسپل کرپشن کیس میں سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ ہائی کورٹ آئندہ جمعہ کو اس کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ اس سے پہلے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کیس کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔ ریاستی حکومت نے جسٹس سنگھ کی بنچ سے حکم پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایڈووکیٹ بکاس رنجن بھٹاچاریہ کے وکیل نے میونسپل کونسل میں سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر نظر ثانی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر صرف وہی جج جس نے حکم جاری کیا ہو، حکم پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔ اس تناظر میں جسٹس سنگھ نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے، چیف جسٹس نے تمام کیس اس بنچ کو بھیجے ہیں۔ پھر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے،

ایڈوکیٹ جنرل سریندر ناتھ مکھوپادھیائے نے کہا کہ سب سے پہلے،ای ڈی درخواست کی بنیاد پر میونسپل بدعنوانی کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن میونسپل کیس اس جج کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ لیکن وہ یہ ہدایت کیسے دے سکتے ہے؟ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس فیصلہ کرتا ہے کہ کون سا جج کس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس بنچ میں میونسپل کیس نہیں تھا۔ اس لیے بنچ کے پاس اس کیس کی سماعت کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "امن و امان ریاست کا معاملہ ہے۔ عام طور پر ریاستی پولیس کسی بھی واقعے کی تحقیقات کرتی ہے۔ بہت کم معاملات میں دیگر ایجنسیوں کو تفتیش سونپی جاتی ہے۔ اس معاملے میں ریاست کو موقع نہیں دیا گیا۔ اس لتے ای ڈی کی عرضی پر بالکل بھی غور نہیں کیا جانا چاہیے۔

Poll Boycott in Purulia پرولیا میں قبائلیوں کا پنچایت انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ای ڈی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ وقت کم تھا۔ تفتیش نازک مرحلے پر ہے۔ اس صورت حال میں شواہد ضائع ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بھرتیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات میں یہ معلومات سامنے آئی اور عدالت میں یہ معاملہ سامنے آگیا۔ گرفتار آیان شیل سے پوچھ گچھ کے بعد معلوم ہوا کہ مختلف دفاتر میں تقرریوں میں کرپشن ہوئی ہے۔ میونسپلٹی کے کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ سی بی آئی اصل معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.