ETV Bharat / state

محکمہ ٹرانسپورٹ اور بس مالکان کے درمیان رسہ کشی سے عوام پریشان

مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ بس و منی بس کے مالکان کے درمیان کرائے میں اضافے کو لے کر جاری تنازعہ کے سبب عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

bus service resume
بس خدمات بحال
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 11:36 AM IST

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے دو ماہ کے بعد کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی شرط پر پرائیویٹ بسوں کی خدمات کو دوبارہ بحال کرنے کے باوجود عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

پرائیویٹ بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی ہو گئی ہے لیکن بس مالکان اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے درمیان کرائے میں اضافہ کو لے جاری چپقلش میں عام لوگوں کو بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

بس خدمات بحال

سڑکوں پر بسوں کی تعداد اتنی کم ہے کہ لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بس خدمات کی بحالی کے باوجود مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا

مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ بس و منی بس کے مالکان کے درمیان کرائے کو لے کر جاری تنازع فی الحال ختم ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہا ہے، دونوں اپنی باتوں پر بضد ہیں.

محکمہ ٹرانسپورٹ کرائے میں اضافہ کرنے کے حق میں نہیں ہے لیکن وہ پرائیویٹ بس اور منی بس کے مالکان سے بات چیت کے ذریعہ مسئلے کے حل کے لئے تیار ہے۔

بس مالکان بھی بس کے کرائے میں اضافے کو لے کر بضد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سبب کم کرائے میں گاڑیاں چلائی نہیں جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جائز مطالبات کر رہے ہیں لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ اس معاملے کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاستی حکومت کی جانب سے نجی بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پرائیویٹ بس اور منی بس کے مالکان نے اپنی اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر اتارنے سے انکار کر دیا ہے.

گزشتہ چھ مئی کو ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب پرائیویٹ بسوں، لوکل ٹرین اور میٹرو ریل کی خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، بسوں کی خدمات دوبارہ بحال ہو چکی ہے لیکن لوکل ٹرین اور میٹرو ریل کی خدمات بدستور معطل ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.