ETV Bharat / state

کھیل کے میدان کو پرموٹر کے حوالے کرنے پرہنگامہ

ہگلی ضلع کے کون نگر میونسپلٹی علاقے میں واقع کھیل کے میدان کو پروموٹر کے حوالے کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مقامی باشندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گیے۔

کھیل کے میدان کو پرموٹر کے حوالے کرنے پرہنگامہ
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 5:58 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے کون نگر میونسپلٹی علاقے میں کھیل کے میدان کو پروموٹر کے حوالے کرنے پر مقامی باشندوں نے جم کر احتجاج کیا۔

مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ناکہ بندی کے سبب گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح سے متاثرہوگئی۔

پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔لیکن مشتعل ہجوم نےناکہ بندی ختم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے سبب پولیس اور ہجوم کے درمیان تکرارہونے لگی ۔

پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہو گیے ۔ زخمیوں کو عورتیں بھی شامل ہیں۔

کھیل کے میدان کو پرموٹر کے حوالے کرنے پرہنگامہ

پولیس کاکہنا ہے کہ مقامی باشندے احتجاج کے دوران پولیس کے خلاف مظاہرہ کرنے لگے۔ انہیں سمجھا کر ناکہ بندی ختم کرانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ باشندوں نے پولیس پر پتھراوکرنے کی کوشش کی ۔

پولیس نے کہاکہ پولیس کو مجبوری کے تحت لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ لاٹھی چارج کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔میدان کولے کر تفتیش جاری ہے۔

مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ گزشتہ پچاس برسوں سے اس میدان میں بچے کھیل کود کرتے ہیں۔ لیکن چنددنوں قبل پتہ چلا کہ اس میدان کو پروموٹر کے حوالے کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم غیرقانونی طور پر میدان کوپروموٹر کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے پولیس نے طاقت کی بدولت احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.