ETV Bharat / state

بم بازی سے کانکی نارہ میں دہشت کا ماحول - کانکی نارہ

شمالی 24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں شرپسندوں کی بم بازی سے کانکی نارہ اور اس کے اطراف میں ایک بار پھر دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

بم بازی سے کانکی نارہ میں دہشت کا ماحول
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 5:47 PM IST

مغر بی بنگال کے شمالی24 پر گنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے جگتدل اور کانکی نارہ میں گزشتہ ڈھا ئی مہینوں سے جاری ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود علاقے میں اب تک امن وامان قائم نہیں ہو سکا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جگتدل تھانہ علاقے کے تحت کانکی نارہ کے چھ نمبر شائیڈنگ میں نامعلوم شرپسندوں کی بم بازی سے علاقے میں دہشت ہھیل گئی۔

بم بازی سے کانکی نارہ میں دہشت کا ماحول

شرپسندوں نے ایک مکان میں بم بازی کی۔ بم بازی کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے مگر مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ شرپسندوں کی تلاش جا ری ہے۔ علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گیے ہیں۔

صلاح الدین نام کے ایک تاجر نے کہاکہ حالات خراب ہیں۔ بم بازی سے لوگوں علاقے میں دہشت کاماحول ہے۔ کاروبار بھی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالت یہ ہے کہ شام چھ بجے ہی بازار خالی ہوجاتا ہے۔ لوگوں کی آمد کم ہوتی جارہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ مزید چند دنوں تک جاری رہا تو کاروباریوں کوکاروبار بند کردینا پڑے گا۔

ارشد اقبال انصاری نام کے ایک اور تاجر نے کہاکہ کانکی نارہ اورا س کے اطراف میں ماحول بگڑنے کی وجہ سے کاروبار پوری طرح ٹھپ پڑ گیا ہے۔ کاروباریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں میں بیداری کی ضرورت ہے۔ پولیس انتظامیہ اگر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں کامیاب ہو گئی تو کاروبار پھر سے پٹری پر لوٹ سکتا ہے۔

Intro:Body:

raheem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.