ETV Bharat / state

کولکاتا: بغیر اجازت جلوس نکالنے پر بی جے پی کے رہنما حراست میں - BJP's leader in custody

بی جے پی کے کئی سینئر رہنماؤں اور کارکنان کو پولس نے اجازت کے بغیر جلوس نکالنے کی وجہ سے حراست میں لیا۔

حراست
arrested
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 8:15 PM IST

کولکاتا میں جعلی ویکسینیشن کے خلاف بی جے پی نے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا تاہم اجازت نہیں ملنے کے باوجود بی جے پی لیڈروں نے پارٹی دفتر اور ہند سنیما سے جلوس نکالنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پولس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

بی جے پی کے کئی سینئر رہنماؤں اور کارکنان کو پولس نے اجازت کے بغیر جلوس نکالنے کی وجہ سے حراست میں لیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے دعوی کیا کہ ترنمول حکومت جعلی ویکسی نیشن ریکٹ کے مشتبہ ماسٹر مائنڈ دبنجن دیب، اور حکمران جماعت کے لیڈروں اور کلکتہ کارپوریشن کے افسران سے تعلقات کی جانچ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کے لئے مسلسل تحریک چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترنمول کانگریس گورنر جگدیپ دھنکر کے خلاف مورچہ زن

انہوں نے کہا کہ جب ترنمول کانگریس اپوزیشن میں تھی، وہ بغیر کسی اجازت کے پروگرام کرتے تھے۔ اور اب اگر ہم کوئی سیاسی پروگرام منعقد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس سے روکا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.