ETV Bharat / state

Dilip Ghosh on Mominpur Violence بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کی مغربی بنگال حکومت پر تنیقد

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 1:52 PM IST

بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ سی پی آئی اور ترنمول کانگریس کی وجہ سے مغربی بنگال میں عام لوگوں کی سکیورٹی خطرے میں پڑی ہے۔ مومن پور واقعہ اس کی تازہ مثال ہے۔ انہوں نے ترنمول کانگریس پر کشیدگی پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا۔ BJP MP Dilip Ghosh

بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کی مغربی بنگال حکومت پر تنیقد

کولکاتا: بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ریاست میں اصل اقلیتیں کون ہیں؟ کیا انہیں مذہب پر عمل کرنے کا حق ہے؟ بھارت کی آٹھ ریاستوں میں ہندو اقلیت میں ہیں۔ ان ریاستوں میں ان لوگوں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ BJP MP Dilip Ghosh Slam Ruling Party TMC And CPIM

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اکثریتی طبقے کو پریشان کرنے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ ریاست کی موجودہ صورت حال کے لئے پہلے سی پی آئی ایم کی حکومت اور اب ترنمول کانگریس کی حکومت ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی ان سیاسی جماعتوں نے ریاست میں کشیدگی پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔اگر وہ سختی سے کام لیتے ہیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہنگامہ کرنے والے لوگ سڑکوں پر نہیں اترتے ہیں۔ Dilip Ghosh on Mominpur Violence

بی جے پی کے رکن پارلیمان کے مطابق مغربی بنگال میں پتہ نہیں چلتا ہے کہ اقلیت کون ہے اور اکثریت میں کون ہے۔ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے۔ یہ سب باتیں اب کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مغربی بنگال کے لوگوں کو سب کچھ معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:FIR Against Corruption اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج کیے

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بدھادیب بھٹاچاریہ جب وزیراعلیٰ تھے اس وقت تسلیمہ نسیرن ملک سے بدر کرنے کے لئے جس طرح سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی اس سے سکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔ اس دوران پولیس پر حملہ کیا گیا تھا، حالات پر قابو پانے کے لئے آر اے ایف کی مدد لی گئی تھی۔ ممتابنرجی جب وزیراعلیٰ بننے کے دو ماہ اندر ہی ترنمول کانگریس کے لوگ بھوانی پور تھانے میں قید لوگوں کو چھڑا لے گئے تھے ۔BJP MP Dilip Ghosh Slam Ruling Party TMC And CPIM

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.