ETV Bharat / state

بی جے پی رکن اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل - زمینی سطح پر کوئی ڈھانچہ موجود نہیں

بی جے پی سے مکل رائے کی علاحدگی کے بعد اب بشنوپور کے رکن اسمبلی تنموئے گھوش نے بھی بی جے پی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ بشنوپور پور کے رکن اسمبلی تنموئے گھوش نے آج کولکاتا میں ترنمول کانگریس کے رہنما برتو باسو کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

BJP MLA joins TMC in Bengal
بی جے پی رکن اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:55 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں جہاں بی جے پی نے 200 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ان کا خواب پورا نہیں ہوا۔ بلکہ اب یکے بعد دیگرے ارکان اسمبلی بی جے پی کا خیمہ چھوڑ کر ترنمول کانگریس حکومت کا حصہ بن رہے ہیں۔

مکل رائے کے بعد اب بشنوپور کے رکن اسمبلی تنموئے گھوش نے آج کولکاتا میں ترنمول کانگریس کے رہنما و وزیر تعلیم برتو باسو کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کا پرچم ہاتھوں میں لیکر ممتا بنرجی کے کارواں میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر تنموئے گھوش نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں انتقامی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ بی جے پی ریاست کے معاملات میں سرکاری عملہ کا استعمال کررہی ہے۔ بنگال کے تمام ارکان اسمبلی کو اپنی سیاسی شناخت سے پرے ہوکر ممتا بنرجی کی ترقیاتی کام کو حمایت کرنی چاہیے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا بنگال میں زمینی سطح پر کوئی ڈھانچہ موجود نہیں ہے، یہ صرف باتیں کرتے ہیں۔ جو لوگ بھی بی جے پی کی جانب سے رکن اسمبلی ہوئے یہ ان کی اپنی قابلیت ہے۔'

برتو باسو نے کہا بی جے پی کے ارکان اسمبلی بھی اپنی پارٹی کے مرکزی حکومت کی انتقامی سیاست کی مخالف کررہے ہیں۔ بی جے پی ہم سے ترقیاتی کام اور سیاسی لڑائی لڑنے کے بجائے سرکاری مشینری کا ہمارے خلاف استعمال کررہی ہے۔'

دوسری جانب تریپورہ اور آسام بھی بی جے پی کے ارکان اسمبلی اپنی ہی پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.