ETV Bharat / state

شھبندو ادھیکاری حزب اختلاف کے رہنما ہوں گے؟ - اردو نیوز کولکاتا

بی جے پی کے اعلیٰ ہائی کمان نے شھبندو ادھیکاری کو مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کا رہنما مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ روز میں اس کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔

bjp leader suvendu adhikari
شھبندو ادھیکاری
author img

By

Published : May 9, 2021, 11:42 AM IST

دارالحکومت دہلی میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ ہائی کمان کی میٹنگ کے بعد بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما کے نام کا اعلان کرکے تمام قیاس آرائیوں پر پردہ ڈال دیا۔

دیکھیں ویڈیو

بی جے پی کے اعلیٰ ہائی کمان نے ریاستی صدر دلیپ گھوش، قومی نائب صدر مکل رائے پر ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بھگوا جماعت کا حصہ بننے والے شھبندو ادھیکاری کو ترجیح دی ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور امت شاہ نے شھبندو ادھیکاری کو اسمبلی میں حزب اختلاف کا رہنما مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ روز میں اس کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما بننے کی دوڑ میں کرشنا نگر شمال سے رکن اسمبلی مکل رائے، مرشدآباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی گوری شنکر گھوش شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے 78 ارکان اسمبلی میں سے 50 نے شھبندو ادھیکاری کو حزب اختلاف کے رہنما بنانے کی حمایت کی تھی۔

غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں نندی گرام اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو شکست دینے والے بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری ہی حزب اختلاف کے رہنما بننے کی دوڑ میں سب سے آگے تھے۔

بی جے پی کے رہنما اور ریاستی جنرل سیکرٹری شانتین باسو نے کہا کہ پارٹی اعلیٰ ہائی کمان جو فیصلہ کرے گی اس پر ہم سبھوں کو عمل کرنا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں بی جے پی کو 78 سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا، لیکن بی جے پی کی کارکردگی کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل 2016 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو صرف تین سیٹیں ملی تھیں، لیکن اس مرتبہ 78 سیٹوں کے فائدے کے ساتھ دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا ٹیسٹ کے لئے اسپتال جانے کی ضرورت نہیں: فرہاد حکیم

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما کے انتخاب کے لیے دو رکنی آبزرور کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.