مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان زبردست بیان بازی ہو رہی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے پر تنقید کرنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس کا کوئی اصول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کے پاس کوئی اصول نہیں ہے اس کے لئے مغربی بنگال کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ پارٹی کے پاس کوئی اصول نہیں ہے، لیکن حکومت کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرتی رہتی ہے۔
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات میں بی جے پی کی حکمت عملی واضح طور پر دکھنے کو ملتی جہاں مسلمانوں، دلت طبقوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کو ممتا بنرجی سے دلی وابستگی ہے اس لئے ان کی حمایت کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی رہنما نہیں ہیں۔ اس لئے اکثر و بیشتر متنازعہ بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اعلی رہنما امت شاہ بنگال میں حکومت بنانے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے کے ایم سی نے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی ہے۔