ETV Bharat / state

بنگال کانگریس کے سربراہ سومن مترا کی طبیعت مستحکم - سومن مترا اسپتال میں زیرعلاج

کانگریس کے رہنما سومن مترا کو چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

بنگال کانگریس کے سربراہ سومن مترا اسپتال میں زیرعلاج

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 12:17 PM IST

منگل کے روز کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سومن میترا کو بخار اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پیر کی رات سومن میترا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی لیکن اب وہ مستحکم ہیں۔

ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ 'سومن مترا کو چیک اپ کے لیے یہاں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔'

78 سالہ تجربہ کار رہنما کے بیٹے روہن میترا نے بتایا کہ سومن مترا شہر کے ایک نجی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے آئی سی یو میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے والد کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے تمام پیرامیٹرز ٹھیک ہیں۔'

کانگریس کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ مترا، جن کی کچھ سال قبل بائی پاس ہارٹ سرجری ہوئی تھی، کو باقاعدہ صحت سے متعلق چیک اپ کے لیے کچھ دن قبل نجی اسپتال لایا گیا تھا، جس میں تین ماہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاخیر ہوئی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مترا کے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور ان کے چیمبر کو بھی سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.