ETV Bharat / state

بینک کل سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے: وزیر اعلیٰ بنگال

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بینکوں کو شام 5 بجے تک کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت ممکنہ تیسری لہر سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی روک تھام کے لیے اسپتالوں میں 10 ہزار اضافی بیڈز تیار کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مئی سے ہی بینکوں میں صرف دوپہر دو بجے تک کام ہورہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بنگال
وزیر اعلیٰ بنگال
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:45 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کورونا کی تیسری لہر پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پوری تیاری کر رہی ہے۔ بنگال میں چار کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سب کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔ ویکسین مرکزی حکومت کی طرف سے آرہی ہے۔ ویکسین آنے پر سب کو دی جائے گی۔ شہری علاقوں میں 75 فیصد ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ بچوں کے لیے 10 ہزار بیڈز تیار کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، لیکن بینک کل سے پانچ بجے تک کھلیں گے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو درگا پور میں 400 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ پانا گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سال 2006 میں صنعتی بنایا گیا تھا۔ اس صنعتی تالک میں ایک پولی فلم فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔ فیکٹری میں سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکشمی بھنڈار کے لیے 1.5کروڑدرخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔

مزیدپڑھیں: بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات کا ثبوت، چوسا کے وجے استوپ

ممتا بنرجی نے کہا کہ دو کروڑ لوگوں نے اپنا نام حکومت میں رجسٹر کرایا ہے۔ اب ہمارا ہدف صنعت ہے۔ ریاستی حکومت نے ایک با اختیار گروپ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر ماہ انڈسٹری کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوگی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بیربھوم ضلع میں دیوچا پچامی کوئلہ منصوبہ تقریبا تیار ہے۔ اگر یہ آپریشنل ہو گیا تو 100 سال تک بنگال میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ 15 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی اور لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ آٹھ ہزار 500 کروڑ روپے درگا پور میں لگائے جارہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.