بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے خلاف اہانت رسول کے معاملے میں مغربی بنگال اسمبلی میں مذمتی قرار داد پاس کیا گیا۔ یہ قرارداد ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی موجودگی میں پاس کیا گیا۔ اسمبلی میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اقلیتوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ بی جے پی کی سازش میں نہ آئیں۔ حالیہ دنوں جو واقعے ریزیمگر، ہاوڑا اور ڈوکمل نبدیپ میں پیش آئے ہیں، اس کی مذمت کرتی ہوں۔ Bengal Assembly Passes Resolution Against Nupur Sharma
وہیں، اس سے قبل کولکاتا پولیس نے بی جے پی سے معطل نپور شرما کو طلب کیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما نے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس کے بعد پوری دنیا میں آواز بلند ہوئی۔ مسلم ممالک کی شدید مخالفت کے بعد بی جے پی نے نپور کو پارٹی سے باہر کر دیا۔ نپور کے بیان کے خلاف پورے ملک میں کئی جگہوں پر احتجاج ہوا۔
مزید پڑھیں:
- Prophet Mohammad Row: کنٹائی پولیس اسٹیشن میں نپور شرما کے خلاف شکایت درج
- Protest Against Nupur Sharma: شانِ رسالت میں گستاخی، رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، دو ہلاک
اترپردیش اور جھارکھنڈ کے اندر احتجاج پرتشدد ہوگیا جس میں دو بچوں کی موت ہوگئی۔ نازیبا تبصرہ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد سینکڑوں افراد پر کیس درج کیے گئے ہیں۔ وہیں اس سے قبل ممبئی پولیس نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ نپور شرما کی گرفتاری کے لیے ان کی ٹیم کئی روز سے دہلی میں موجود ہے۔