ETV Bharat / state

کولکاتا: بیٹری کارخانہ اور سبزی منڈی میں آتشزدگی - منڈی میں آگ

کولکاتا کے مانک تلہ میں واقع بیٹری کارخانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ دوسری جانب مہیش تلہ کے سبزی منڈی میں بھی آگ لگنے کی اطلاع ہے۔

Battery factory fire, vegetable market burnt to ashes in West Bengal
بیٹری کارخانہ میں آتشزدگی، سبزی منڈی جل کر راکھ
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 8:02 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مانک تلہ اور اس سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں کا نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔

شمالی کولکاتا کے مانک تلہ علاقے میں واقع ایک بیٹری کارخانے کے گودام میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے افراتفری مچ گئی۔

Battery factory fire, vegetable market burnt to ashes in West Bengal
بیٹری کارخانہ میں آتشزدگی، سبزی منڈی جل کر راکھ

فائر بریگیڈ کے گیارہ انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار ایس پی داس نے کہا کہ بیٹری کارخانے میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں چل سکی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ پر جلد قابو پایا جا سکا۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ میں واقع سبزی منڈی کی پندرہ دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ کے پانچ انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ آگ لگنے کی وجہ یہاں بھی شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.