ETV Bharat / state

Political Activities in Asansol: آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات سے متعلقہ سرگرمیاں تیز - آسنسول میں ہر پارٹی نے جیت کا دعوی کیا

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میونسپل کارپوریشن Asansol Municipal Corporation کے 106 وارڈوں کے لئے 22 فروری کو ہونے والے انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات سے متعلقہ سرگرمیاں تیز

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 5:50 PM IST

Updated : Jan 27, 2022, 10:16 PM IST

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Ruling Party Trinamool Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے کارپوریشن انتخابات Kolkata Corporation Election میں اپنی اپنی جیت کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

آسنسول میونسپل کارپوریشن کے 106 وارڈوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں نے ندی کے کنارے By The River مٹی کے کٹاؤ کو روکنے اور نہروں کی تجدیدکاری کو اپنے اپنے منشور میں شامل کر رکھا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر مولائی گھٹک نے کہا کہ آسنسول میں ندی کے کنارے مٹی کا کٹاؤ عام لوگوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس قدرتی آفات کی وجہ سے عام لوگوں کو اپنی زمینیں گنوانی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن میں ترنمول کانگریس کا بورڈ بنتا ہے تو عام لوگوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ندی کے کنارے باندھ بنائے جائیں گے۔ جس کی مدد سے ندی کے کنارے کی زمین کے کٹاؤ کو روکا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ کھالوں (نہروں) کی تجدیدکاری کو منشور میں جگہ دی گئی ہے۔ نہروں کی تجدیدکاری سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Exclusive Interview with Basit Ali: 'اس بار مسلمان بی جے پی کی حمایت کریں گے'

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے تمام 106 وارڈوں پر جیت حاصل کریں گے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا حال یہ ہے کہ ان کے پاس انتخابی میدان میں اتارنے کے لئے امیدوار بھی نہیں ہے۔

دوسری طرف آسنسول میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور بی جے پی کے رہنما جتیندر تیواری نے کہا کہ کارپوریشن انتخابات میں زمین کی کٹاؤ سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ہم پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مونسون کے دوران ندی کے کنارے مٹی کے کٹاؤ اور نہروں میں پانی کی سطح اوپر آنے سے آس پاس کے کئی گاؤں زیرآب ہو جاتے ہیں۔ ان دونوں مسئلے پر کو انتخابی منشور میں اہم جگہ دی گئی ہے۔

سی پی آئی ایم اور کانگریس نے بھی اپنے انتخابی منشور میں ندی کے کنارے مٹی کے کٹاؤ کو روکنے اور نہروں کی تجدیدکاری کو شامل کیا ہے۔ پارٹی اسی موضوع کے ذریعہ ووٹرز کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

Last Updated : Jan 27, 2022, 10:16 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.