ETV Bharat / state

کیا مسلمان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں؟ - پیرزادہ عباس صدیقی

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں مسلمانوں کو ترقی اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی سازش کی گئی۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر مسلمانوں کو ووٹ کے لیے بے وقوف بنانے کا الزام عائد کیا

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 1:35 PM IST

ریاست مغربی بنگال جنوبی 24 پرگنہ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر مسلمانوں کو ووٹ کے لیے بے وقوف بنانے کا الزام عائد کیا۔

جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج کے بادام تلہ میدان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عباس صدیقی نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کی۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی بدولت بی جے پی بنگال میں آئی اور ماحول خراب کر رکھا ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو پہلو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ مغربی بنگال میں مسلمانوں کو دھوکے میں رکھا گیا اور انہیں ہر معاملے میں گمراہ کیا گیا۔

عباس صدیقی کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کا دعویٰ ہے کہ بنگال کے مسلمانوں کے 99.99 فیصد ترقیاتی کام ہو چکے ہیں جبکہ سوچنے والی بات یہ ہے کہ اقلیتی طبقے کے سو فیصد ترقیاتی کام کا دعویٰ کرنا اور زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار یعنی گزشتہ دس برسوں کے دوران مسلمانوں کو ترقیاتی کام اور منصوبوں سے محروم رکھنے کی سازش کی گئی ہے۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ کے مطابق مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، عالیہ یونیورسٹی کا معاملہ اب تک زیر التوا ہے اتنا ہی انہوں نے کہا کہ بارہ ہزار مدرسوں کو سرکاری منظوری کے معاملے پر اب تک کوئی کام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ان کاموں کو عام لوگوں کے سامنے رکھا جس کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا۔

عباس صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مسلمانوں کو صرف اور صرف دھوکہ دیا ہے اور مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور بی جے پی کو روکنے کے لیے متحدہ اتحاد انتخابی میدان میں ہے، اس اتحاد میں ایک پارٹی ایسی بھی جس کے دور اقتدار میں بی جے پی کے رہنماؤں کے بنگال میں قدم رکھنے سے پہلے سانس پھولنے لگتی تھی۔

لیفٹ فرنٹ کے دور اقتدار کے خاتمے کے ساتھ بی جے پی تیزی سے پھیلی اور آج بنگال کے مختلف اضلاع میں پانچ سو سے زائد آر ایس ایس کے سکول ہیں۔

غور طلب رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج اسمبلی حلقے سے متحدہ اتحاد نے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نورالزمان ملا کو ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی اور امیدوار عبدالخالق ملا کے خلاف انتخابی میدان میں اتارا۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے، تاہم پہلے مرحلے کی پولنگ 27 مارچ کو ہوئی تھی جبکہ اب دوسرے مرحلے کی پولینگ یکم اپریل کو ہوگی جس کے لیے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔

دوسری طرف سی پول کے سروے رپورٹ میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.