ETV Bharat / state

سوربھ گانگولی سے سیاست میں نہیں آنے کی اپیل: اشوک بھٹاچاریہ - کلکتہ نیوز

سوربھ گانگولی کے سیاست میں نئی اننگ اور بی جے پی کے وزیر اعلی کا چہرہ بننے کی باتیں مغربی بنگال میں موضوع بحث ہے۔ اس درمیان مارکسی رہنما اشوک بھٹاچاریہ نے سوربھ گانگولی سے سیاست میں نہیں آنے کی اپیل کی ہے۔

سوربھ گانگولی سے سیاست میں نہیں آنے کی اپیل: اشوک بھٹاچاریہ

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 9:41 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے اس دوران بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی کے سیاست میں نئی اننگ اور بی جے پی کے وزیر اعلی کا چہرہ بننے کی باتیں موضوع بحث ہے۔ اس درمیان مارکسی رہنما اشوک بھٹاچاریہ نے سوربھ گانگولی سے سیاست میں نہیں آنے کی اپیل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی ان دنوں بنگال کی سیاست میں موضوع بحث ہیں۔

سوربھ گانگولی کے گورنر جگدیپ دھنکڑ اور امیت شاہ سے ملاقات کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کے امکان ظاہر کئے جارہے ہیں اور متعدد رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلی کا چہرہ بھی ہو سکتے ہیں۔

سورو گانگولی کے سیاست میں آنے کے خبروں کے بعد آج مارکسی رہنما اشوک بھٹاچاریہ نے سوربھ گانگولی سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان کو سیاست میں نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: گورنر کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ

اشوک بھٹاچاریہ نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی کہ انہوں نے سوربھ گانگولی کو کہا ہے کہ سوربھ گانگولی ترنمول کانگریس، کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو بھی پیارے ہیں۔ اس لئے اگر وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوتے ہیں تو باقی سب کو تکلیف ہوگی۔اس لئے ان کے لئے اچھا ہوگا کہ وہ سیاست میں نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.