مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ رواں ماہ 19اور 20 دسمبر کو مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، اس دوران وہ شمالی بنگال میں بی جے پی کے رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔
بی جے پی کے رہنما انوپم ہاجرہ نے کہا کہ رواں ماہ کی 20 دسمبر کو بولپور میں امت شاہ روڈ شو کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کا روڈ شو بیربھوم کے لیے ضروری ہے۔یہ بولپور میں غنڈہ گردی کرنے والے ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے لیے انتباہ ہوگا۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے اعلی رہنماوں کے بنگال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
قبل اذیں 11 دسمبر کو وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امت شاہ ایک دو بار ہی کیوں، دس مرتبہ آئیں۔ اس سے بنگال کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ریاست مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کے مغربی بنگال کے دورے پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک مہینے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لیے دوسری بار مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔
وہیں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ایک مہینے کے دوران دو مرتبہ مغربی بنگال کا دورہ کر چکے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ تیسری مرتبہ بنگال کے دورے کے لیے جلد ہی وہ نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کے بنگال آنے سے کیا فائدہ ہوگا۔ اس سے وہ نہ انتخابات جیت سکتے ہیں اور نہ اقتدار میں آ سکتے ہیں۔ ہاں اتنا ضرور ہو سکتا ہے کہ لوگ پریشان ہو جائیں گے۔ بنگال کی عوام اب بی جے پی کے رہنماؤں کی تقریر تو دور کی بات، ان کی طرف دکھنا بھی پسند نہیں کریں گے۔'
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی صحتیابی میں نمایاں بہتری
انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں رہنے والے تمام کانگریس، سی پی آئی ایم اور بائیں محاذ کے رہنما عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ لیکن بی جے پی والے فلائٹ پکڑ کر آتے ہیں اور فلائٹ پکڑ کر چلے جاتے ہیں۔ ان کا بنگال کے لوگوں سے کوئی جذباتی لگاؤ بھی نہیں ہو سکتا ہے۔'