ممتا بنرجی نے کہا کہ نوبل انعام برائے معاشیات امرتیہ سین پر وشوا بھارتی یونیورسٹی کی زمین پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرنے کے تمام الزام بے بنیاد ہے۔ انہیں جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن امرتیہ سین کے ساتھ برا ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ہم سب ان کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئیں گے۔'
ممتا نے کہا کہ وہ اس لڑائی میں اکیلے نہیں ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو امرتیہ سین پر لگائے گئے الزام پر وضاحت کرنی پڑے گی۔ امرتیہ سین عظیم شخصیت ہیں۔ انہیں اس طرح سے بدنام نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ریاست کے تمام دانشوروں اور ادیبوں سے امریتہ سین کی حمایت میں تحریک چلانے کی اپیل کی۔
وزیراعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ 'میں جلد ہی ڈولپور کے دورے پر جاؤں گی۔ وشوا بھارتی یونیورسٹی میں کیا چل رہا ہے۔ اس کا حساب کتاب لینا۔انہوں نے کہا کہ کوئی باہر سے آتا ہے۔ رابندرناتھ ٹیگور کی جائے پیدائش کے بارے میں غلط کہتا ہے۔ ودیا ساگر کے مجسمے کو نقصان اور اب امرتیہ سین کو بدنام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے لئے چاہے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔'
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کو اقتدار کے علاوہ کسی کی فکر نہیں: سجاتا منڈل