ETV Bharat / state

کولکاتا: بیرکپور میں تمام بازار سات دنوں کے لئے بند - کمی دیکھنے کو نہیں ملی

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میونسپلٹی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے تمام بازاروں کو سات دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

markets will close
markets will close
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 12:55 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

ریاستی حکومت نے حالات میں بہتری آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا اعلان کیا ہے جس کے سبب عام لوگوں کو معمولی راحت ملی ہے لیکن محکمہ صحت کے لئے شمالی 24 پرگنہ میں حالات تشویش کا باعث ہیں، ضلع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی توقع کے مطابق کمی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میونسپلٹی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے تمام بازاروں کو سات دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرکپور میونسپلٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بیرکپور سب ڈویژن میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کے معاملے میں شمالی 24 پرگنہ اب بھی سرفہرست ہے. کولکاتا کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے لیکن شمالی 24 پرگنہ میں حالات اب بھی سنگین ہیں۔

اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی فہرست میں شمالی 24 پرگنہ پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ کولکاتا تیسری پوزیشن پر ہے۔

شمالی 24 پرگنہ: 431

مشرقی مدنی پور: 425

کولکاتا: 366

جنوبی 24 پرگنہ: 390

ہوڑہ: 341

محکمہ صحت شمالی 24 پرگنہ سے متعلق کئی مرتبہ تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے کورونا گائڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.