سلی گوڑی:مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں واقع سلی گوڑی پولی ٹکنیک کالج میں ترنمول چھاتر پریشد اور اکھل بھارتی ویدیارتھی پریشد کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد نوجوانوں کے زخمی ہوگئے۔طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔
ذرائع کے مطابق سلی گوڑی پولی ٹکنیک کالج میں اکھل بھارتی ویدیارتھی پریشد کے کارکنان اپنے ایک ساتھی پر ہوئے حملے کے بعد احتجاجی دھرنے پر بیٹے ہوئے تھے۔کالج کمپلیکس میں نعری بازی کر رہے تھے۔ترنمول چھاتر پریشد کے حامیوں نے نعرہ بازی کی مخالفت کی ۔اس پر دونوں طلبا تنظموں کے کارکنان آپس میں بھیڑ گئے۔دونوں جانب سے جم کر مار پیٹ ہوئی۔
طلبا تنظیموں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔پولیس نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ کالج کیمپس میں پولیس اہلکاروں کو تعیانت کردیا گیا ہے۔حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔کالج انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Train Derail In Shaktigarh بنگال میں بردوان-بندیل لوکل ٹرین پٹری سے اتری
ترنمول چھاتر پریشد کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اے بی وی پی کالج میں کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ہم پر حملہ کردیا۔دوسری طرف اکھل بھارتی ویدیارتھی پریشد کے حامیوں نے ترنمول کانگریس پر پرامن احتجاجی دھرنے میں رخنہ ڈالنے کا الزام لگایا۔