ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تقریباً چار ہزار نئے معاملے - احتیاطی تدابیر

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں چار ہزار کے قریب نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

About 4,000 new cases of corona virus in West Bengal
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تقریباً چار ہزار نئے معاملے
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 5:04 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے سے محکمہ صحت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 3983 کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3983 نئے کیسز آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس درمیان 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 21ہزار 343 ہے۔ جبکہ چھ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو اس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری طرف طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تہواروں کا سیزن ہے اور عوامی مقامات پر بھیڑ امڈ رہی ہے اس سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.