ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ڈیڑھ کروڑ سے زائد خواتین لکشمی بھنڈار سے منسلک - لکشمی بھنڈار منصوبے کے لئے رجسٹریشن

گزشتہ 23 دنوں میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں رہنے والی تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے زائد خواتین لکشمی بھنڈار منصوبے کے لئے رجسٹریشن کروا چکی ہیں اور اس میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔

مغربی بنگال: ڈیڑھ کروڑ سے زائد خواتین لکشمی بھنڈار سے منسلک

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 12:30 PM IST

مغربی بنگال میں تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے سے پہلے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے حکومت بننے کے بعد پورا کرنے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے چار مہینوں کے اندر اندر ممتابنرجی نے خواتین کو مالی طور خود مختار بنانے کے جو وعدے کیے تھے لکشمی بھنڈار کے طور پر پورا کر چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سب سے پسندیدہ اسکیم لکشمی بھنڈار ملک کی دوسری ریاستوں میں چل رہے ترقیاتی منصوبوں میں سے مقبول قرار دیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال: ڈیڑھ کروڑ سے زائد خواتین لکشمی بھنڈار سے منسلک

ذرائع کے مطابق گزشتہ 23 دنوں میں ریاست کے مختلف اضلاع میں رہنے والی تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے زائد خواتین لکشمی بھنڈار منصوبے کے لئے رجسٹریشن کروا چکی ہیں اور اس میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 16 اگست سے شروع ہونے والی اسکیم لکشمی بھنڈار کو لے کر خواتین میں جوش و خروش ہے اور زیادہ تر خواتین اسی اسکیم کے لئے کیمپ شراکت کر رہی ہیں۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے موصولہ اطلاع کے مطابق 1.6 کروڑ خواتین نے اب تک لکشمی بھنڈار منصوبے کے لئے فارم نامزد کر چکی ہیں جن میں سے 1.5 کروڑ خواتین کی درخواست منظور کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی نے ضمنی انتخاب کےلیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

انہوں نے کہا کہ آنے والے دو سے تین دنوں میں اس اسکیم سے جڑنے والی خواتین کی تعداد دو کروڑ تجاوز کر جانے کی امید ہے۔

مغربی بنگال سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق آئندہ 15 ستمبر تک چلنے والی اس اسکیم سے ساڑھے تین کروڑ خواتین کے جڑنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 16 اگست سے مغربی بنگال میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو جوڑنے کے تمام اضلاع دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.