ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee ٹرین حادثے کو لے کر ابھیشیک کی مودی حکومت پر تنقید

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اڈیشہ میں ٹرین حادثہ کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 11:27 AM IST

ٹرین حادثے کو لے کرابھیشیک کی مودی حکومت پر تنقید

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت وندے بھارت ٹرینوں اور نو تعمیر شدہ ریلوے اسٹیشنوں کو اپنی حصولیابی قرار دیتی ہے اور عوام کو گمراہ کرکے سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے جلد بازی میں پروجیکٹوں کا افتتاح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی پیش رفت کے باوجود ایک طرف حکومت اپوزیشن لیڈروں، سپریم کورٹ کے ججوں، صحافیوں کی جاسوسی کرنے کے لیے پیگاسس جیسے سافٹ ویئر کا سہارا لیتی ہے، لیکن دوسری طرف ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے جی پی ایس اور اینٹی کولیشن ڈیوائسز کے نفاذ کو نظر انداز کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ غریب لوگوں کو ان کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، چاہے وہ نوٹ بندی ہو، گڈز سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)، جلد بازی میں لاک ڈاؤن، زراعت کے سخت قوانین ہوں یا ناکافی ریلوے کے حفاظتی اقدامات۔ اس دل دہلا دینے والے ٹرین حادثے میں سو سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اس کے لیے بڑی حد تک وزیر اعظم ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری دلی تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور زور دے کر کہا کہ اگر وزیر ریلوے کا ضمیرزندہ ہے تو انہیں عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کو ہوئے ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد ہفتہ کو بڑھ کر 207 ہو گئی۔ امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Passengers Returned to Howrah حادثہ کی شکار ٹرین کے ہزار سے زائد مسافر واپس ہوڑہ پہنچ گئے

چیف سکریٹری پی کے جینا نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے۔ انہوں نے خصوصی ریلیف کمشنر ستیہ ورت ساہو کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے ٹوئٹر پر کہاکہ ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جائے حادثہ سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ اعدادوشمار 207 ہے۔ زخمیوں کی تعداد تقریباً 900 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.