ETV Bharat / state

Abdul Karim Choudhary رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی ابھیشیک بنرجی پر تنقید - اسلام پور سے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری

شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی کے ملاقات نا کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی ابھیشیک بنرجی پر تنقید

author img

By

Published : May 1, 2023, 10:15 AM IST

Updated : May 1, 2023, 3:01 PM IST

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی ابھیشیک بنرجی پر تنقید

اسلام پور: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری اور ترنمول کانگریس کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔رکن اسمبلی اور پارٹی کے درمیان دوریاں کافی بڑھ چکی ہے ۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بندیوپادھیائے عوامی رابطہ مہم کے دوران شمالی دیناج پور میں رہنے کے باوجود معمر سیاستداں اور رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری سے ملاقات نہیں کی۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی کے رویے کو لے کر رکن اسمبلی نے شدید ناراضگی کا اظہار ہے اور کہا کہ ان سے ایسی امید نہیں تھی۔میں بھی پارٹی کا رکن ہوں لیکن میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں اسلام پور سے ترنمول کے رکن اسمبلی نے کئی مسائل پر ریاست کی حکمراں جماعت کے خلاف غصہ ظاہر کیا ہے۔ ترنمولکے ایم ایل اے نے دعویٰ کیا کہ انہیں ابھیشیک کی عوامی رابطہ میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اور اس کی وجہ سے انہوں نے کہا کہ وہ افتتاحی اجلاس میں نہیں گئے۔

ایم ایل اے نے وارننگ کے ساتھ ابھیشیک کو چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہاں علاقے کا کوئی ایم ایل اے نہیں ہے وہاں کے لوگ نہیں ہیں۔ اسلام پور ایم ایل اے کے اس بیان کے نتیجے میں سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی ہے کہ ترنمول کانگریس دو حصوں میں منقسم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Summon For CPIM Leaders ہتک عزت معاملے میں سی پی ایم کے لیڈروں کو عدالت کا سمن

پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام پور بلاک میں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری اور ضلع صدر کنیا لال اگروال کے درمیان تنازع عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ایم ایل اے نے الزام لگایا کہ بلاک صدر ذاکر حسین علاقے میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔ کریم چودھری کے حامیوں کو گولیاں ماری جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ پنچایت میں بدعنوانی کے خلاف لڑیں گے۔

Last Updated : May 1, 2023, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.