ETV Bharat / state

Civic Volunteer Death اسلام پور میں گروہی تصادم، سویک والنٹیر کی موت

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 2:50 PM IST

شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام میں دو گروہوں کے درمیان خونی جھڑپ میں ایک سویک والنٹیر کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی جانب سے گروہی جھڑپ میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اسلام پور میں گروہی تصادم،سویک والنٹیر کی موت

شمالی دیناج پور:مغربی بنگال کےشمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور میں دو گروہوں کے درمیان خونی جھڑپ میں ایک سویک والنٹیر کی موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی جانب سے گروہی جھڑپ میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ گروہی تصادم کا واقعہ اسلام پور تھانہ کے تحت دکشن مٹی کنڈا گاؤں میں پیش آیا۔گروہی تصادم میں ہلاک ہونے والے سویک والنٹیر کی شناخت شکیب اختر کے طور پرہوئی ہے۔

مقامی باشندوں نے علاقے میں کشیدگی کی وجہ ترنمول کانگریس کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام پور ترنمول کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری اور اسلام پور کے میئر کنہائی اگروال کے حامیوں کے اس معاملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس دوران خاندان کا دعویٰ ہے کہ گروہی تصادم کے دوران سویک والنٹر کو ہدف بنایا گیا۔سویک والنٹر کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس دوران شکیب کی موت کی اطلاع ملتے ہی اسلام پور کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری ہسپتال پہنچے۔ انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اسلام پور پولیس سپر کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور کہا کہ ایس پی مجھے صلح کی حالت کے بارے میں آگاہ کرنے میں دیر کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:Vandalise Lenin Statue in Naxalbari: نکسل باڑی علاقے میں لینن کے مجسمے کو توڑا گیا

انہوں نے پولیس کی بے بسی پر بھی سوال اٹھایا۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس سپر حالات پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں. انہیں فورا استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ 48 گھنٹے کے اندر اس واقعہ کی تفصیلی معلومات فراہم کی جائے۔ انہوں نے ترنمول سپریمو سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ عبدالکریم چودھری نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے کہنا چاہتاہوں کہ اگر آپ 2 دن کے اندر کنہائی اگروال کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہیں تو میں ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.