ETV Bharat / state

زرعی قوانین کے خلاف 78 کروڑ لوگ سڑکوں پر آجائیں گے: کلیان بنرجی

رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ کسان بل کے ذریعہ 78 کروڑ لوگوں کے پیٹ پر لات مارنے کی سازش کر رہی ہے۔ اس سے نہ صرف کسانوں بلکہ ملک کے سبھی عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

78 million people will come on streets against farm laws
زرعی قوانین کے خلاف 78 کروڑ لوگ سڑکوں پر آجائیں گے: کلیان بنرجی
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 12:26 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کسان بل عوام مخالف پالیسیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان بل کے ذریعہ 78 کروڑ لوگوں کے پیٹوں پر لات مارنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف کسانوں بلکہ ملک کے سبھی عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے ایک ایک آدمی سڑک پر اترنے پر مجبور ہو رہا ہے۔

78 million people will come on streets against farm laws
زرعی قوانین کے خلاف 78 کروڑ لوگ سڑکوں پر آجائیں گے: کلیان بنرجی

رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو یہ بات سمجھ میں آ چکی ہے کہ کسان بل کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر نے مرکزی سرکار پر الزام عائد کیا کہ وہ کسان بل کے ذریعہ 78 کروڑ لوگوں کے پیٹ پر لات مارنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے بچے بھوک سے بلبلائیں گے تو اس وقت سبھی لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔

کلیان بنرجی نے کہا کہ ملک کی کل 130 کروڑ آبادی میں سے 78 کروڑ لوگوں کو سنبھال پانا بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطاہرین کے تمام مطالبات جائز ہیں۔ اس معاملے پر سبھی لوگ ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کر رہے ہیں تاکہ زرعی قوانین کو رد کیا جا سکے۔ مغربی بنگال کی حکومت اور عوام دونوں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بنگال میں بھی کسانوں کی حمایت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔

کلیان بنرجی مزید کہا کہ بی جے پی کے رہنماوں کے پاس بات کرنے کے لئے کوئی موضوع نہیں ہے اور سچائی پر پردہ ڈالنے کے لئے کبھی شہریت ترمیمی ایکٹ، کبھی لو جہاد، تو کبھی پڑوسی ممالک پر بات کرتے ہیں۔ جب کہ ان ایشوز سے عوام کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.