ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: کانگریس ایم ایل اے کا متاثرہ علاقوں کا دورہ - پٹوراگڑھ چامولی سمیت متعدد علاقوں کو جان و مال کا نقصان ۔

کانگریس کے رکن اسمبلی نے تباہی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ ایک نالے میں بہنے سے بال بال بچ گئے۔

congresss mla
congresss mla
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 1:14 PM IST

گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں، چٹانیں کھسکنے اور بادل پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے پٹوراگڑھ چامولی سمیت متعدد علاقوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔

کانگریس ایم ایل اے کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

وہیں کئی علاقوں میں اب بھی رابطہ ختم ہونے سے لوگوں کو راحت نہیں مل رہی ہے۔ گزشتہ شام پٹوراگڑھ کے دھارچولا سے کانگریس کے ایم ایل اے ہریش دھامی، تباہی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے دوران دریا پار کرتے ہوئے دریا میں گر پڑے لیکن انہیں بچا لیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ایم ایل اے ہریش دھامی پیروں اور کمر میں چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، وشنو پتھ شمشان گھاٹ سینیٹائز کیا گیا

اس واقعے کے بعد ہریش دھامی کا ایک ویڈیو جس میں انہوں نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت سے اپنے علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچانے کی گزارش کی ہے، وہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے وزیر اعلی سے گزارش کرتے ہوئے کہا 'سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کی جائے، اس کے بدلے اگر وزیر اعلی چاہتے ہیں کہ میں استعفی دے دوں تو میں تیار ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.