ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: 94 سالہ شبیر احمد اس ضعیفی میں نوجوانوں کے لیے مثال ہیں

ریاست اترکھنڈ کے ضلع اُدھم سنگھ نگر کے رہنے والے شبیر احمد 94 برس کی عمر میں بھی محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنی بیوی کا پیٹ پال رہے ہیں۔

نوجوانوں کے لیے مثال
نوجوانوں کے لیے مثال
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 2:28 PM IST

Updated : Aug 7, 2021, 7:49 PM IST

میری غربت یوں بے دل بے موت نہ مارے مجھ کو

اے زندگی تو پھر چند اشیا کے دے سہارے مجھ کو

یہ شعر اُتراکھنڈ کے اس شخص پر صادق آتا ہے جو 94 برس کی عمر میں بھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ بھرتے ہیں اور اللہ کی رضا پر خوش ہیں۔

نوجوانوں کے لیے مثال

کہا جاتا ہے کہ غربت اور مجبوری انسان سے کچھ بھی کروا سکتی لیکن اتراکھنڈ کے 94 سالہ شبیر احمد نے کبھی بھی مجبوری اور غربت کا بہانہ بنا کر دوسروں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا اور اس عمر میں بھی محنت کر کے اپنا اور اپنی بیوی کا پیٹ پال رہے ہیں۔

شبیر احمد اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے باجپور حلقہ اسمبلی میں رہائش پذیر ہیں۔ عمر کے اس مرحلے میں بھی شبیر احمد اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے محنت مزدوری کرتے ہیں۔

شبیر احمد روزی روٹی کے لیے جانوروں کی خوراک فروخت کرتے ہیں جس سے انہیں ماہانہ 4 سے 5 ہزار روپے آمدنی ہوجاتی ہے جسے وہ اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کرتے ہیں اور خوشی خوشی زندگی گُزار رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران 94 سالہ شبیر احمد نے بتایا کہ 'محنت کر کے کھانے میں جو خوشی ملتی ہے وہ بھیک مانگ کر کھانے میں نہیں مل سکتی ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ اچھے خاصے نوجوان افراد بھی بھیک مانگنے لگتے ہیں جبکہ اتراکھنڈ اس بُزرگ نے اپنے ہمت، حوصلے اور اللہ پر بھروسے سے ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خرابئ صحت کے بعد بھی محنت کرنے کو بھیک مانگنے پر ترجیح دیتے ہیں۔

Last Updated : Aug 7, 2021, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.