اتراکھنڈ میں ان دنوں بھاری برف باری ہو رہی ہے، اس برف باری کے پیش نظر دیو بھومی کہلانے والا اس مقام کی سبھی پہاڑی علاقوں کو برف نے اپنے آغوش میں لے لیا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں شامل چمولی سے کچھ دوری پر واقع تھرولی گاؤں کے لوگوں کی آنکھیں جب صبح میں کھلی تو برف سے ڈھکی زمیں کا یہ نظارا دیکھ کر وہ خوشگوار کیفیت محسوس کرنے لگے ۔ لوگ ہر طرف سفید چادروں میں لپٹے جنت کو محسوس کررہے تھے۔ گویا کہ کہانیوں میں بتایا ہوا آسمان زمین پر آگیا ہو ۔
وہیں نینی تال سمیت کئی علاقوں میں ابھی بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
دو دن کی بارش اور برف باری کے بعد دھوپ نے آج ضلع چمولی کے دور دراز علاقہ تحصیل تھرالی میں لوگوں کو راحت بخشی ہے،کسانوں کے چہرے بھی کھل گئے ہیں، سیاحت کا کاروبار اور کرایہ داروں کے لئے سورج دیکھنا ایک اعزاز ثابت ہو رہا ہے۔
وہیں سرورور شہر میں ایک بار پھر موسم نے کروٹ لی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید برفباری ہو رہی ہے، نینی تال کے ساتھ ساتھ رام گڑھ اور آس پاس کی اونچائیوں پر بھی شدید برف باری ہورہی ہے ، جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دور سے سیاح نینی تال کا رخ کررہے ہیں۔