مظفرنگر رامپور تیراہ شہید میموریل پر پہنچے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پُشکر سنگھ دھامی کو اتراکھنڈ کے مشتعل مظاہرین کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج کرنے والوں نے اتراکھنڈ کی تحریک میں شہید ہونے والے مظاہرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پُشکر سنگھ دھامی کی تقریر شروع ہوتے ہی ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر ہنگامہ شروع کر دیا۔
مظاہرین نے بی جے پی حکومت پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ انہوں نے رامپور تیراہ گولی کانڈ کے واقعے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کر دیا جب تک وزیر اعلی کا پروگرام چلتا رہا تب تک مظاہرین مظاہرہ کرتے رہے۔
واضح رہے کہ ریاست اتراکھنڈ کے لیے یہ دن تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے کیونکہ دو اکتوبر سنہ 1994 کو ہی الگ ریاست کا مطالبہ کر رہے احتجاجیوں کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ تاریخ بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کا مظفرنگر دورہ، شہید میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا
الگ ریاست کے مطالبہ کے لیے احتجاج کے دوران تقریبا سات سے زیادہ افراد ہلاک اور 250 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا، وہاں پر اب اتراکھنڈ شہید میموریل بنایا گیا ہے۔