ETV Bharat / state

ATM Washed Away: اتراکھنڈ میں آسمانی آفت، 24 لاکھ روپے سے بھرا اے ٹی ایم سیلاب میں بہہ گیا

اتراکھنڈ میں مسلسل بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے پرولا علاقے میں حالات مزید خراب ہو گئے۔ Heavy Rainfall in Uttarakhand

روپے سے بھرا اے ٹی ایم سیلاب میں بہہ گیا

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 7:17 AM IST

Updated : Aug 12, 2022, 7:31 AM IST

اتراکھنڈ کے پرولا میں ایک بینک کا اے ٹی ایم اور سات سے زیادہ دکانیں ندی کے تیز بہاؤ سے بہہ گئیں ATM washed Away ۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

کمولا کھڈ میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ندی کے تیز پانی کی وجہ سے دریا کے کنارے بنی تقریباً 7 دکانیں بہہ گئیں۔ یہی نہیں پنجاب نیشنل بینک کا اے ٹی ایم Punjab National Bank ATM بھی دریا کے تیز کرنٹ کی لپیٹ میں آگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی دوپہر رکھشا بندھن کی وجہ سے بینک نے اے ٹی ایم میں تقریباً 24.5 لاکھ روپے رکھے تھے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم علاقے میں سامان کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پی این بی برانچ منیجر چنچل جوشی کے مطابق بدھ کی شام ہی اس اے ٹی ایم میں 24 لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے۔ ایسی صورت حال میں بہت زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم ابھی اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ اے ٹی ایم میں کتنی رقم باقی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ برساتی ندی کمولا کھڈ سے متصل گاؤں والوں کے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2022, 7:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.