مسٹر راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع انڈین فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے) میں 306ویں ہندوستانی اور 71 غیر ملکی دوست جینٹل مین کیڈٹ آفیسر (جے سی او) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی)کا جائزہ لینے کےبعد اپنے خطاب میں پاکستان کو ’دہشت گرد اسٹیٹ‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردانہ حملوں کے گنہگار پاکستان میں چھپے ہیں۔ اب یہ بھارت خفیہ اور سلامتی فورسوں سے زیادہ عرصہ تک نہیں بچ سکیں گے۔
انہوںنے کہا کہ بھارت کبھی کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جب کوئی ملک پر بری نظر ڈالے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکلام معاملے میں بھارتی فوج کے جوانوںنے چین کے جوانوں کو دھکیل کر اپنا ارادہ صاف ظاہر کردیا ہے۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آئی ایم اے سے گذررہے قومی شاہراہ این ایچ 72 پر سلامتی وجوہات سے ٹریفک جام کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے یہاں دو ٹنل پاس بنائے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے وزیر دفاع 33ء32 کروڑ روپے مہیا کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف دہرادون کے رہنے والوں کو بلکہ ہریانہ اور ہماچل پردیش جانے والے لوگوں کو بھی سہولت ہوگی۔
پریڈ کی آخری لائن عبور کرتے ہوئے بھارت کے 306 جے سی او بھارتی فوج کے افسر بن گئے۔ ان کے ساتھ ہی دوست ملک افغانستان، بھوٹان، کرغزستان،لیسوتھی، ماریشش، نیپال، سری لنکا، تاجکستان، تنزانیہ اور ویتنام کے 71 کیڈٹ بھی شامل رہے۔
سب سے زیادہ اترپردیش کے 56ویں کیڈس افسر بنے جبکہ اتراکھنڈ سے 19، آندھرا پردیش سےچھ، انڈمان ونکوبار سے ایک، آسام سے دو، بہار سے 24، چنڈی گڑھ سےچار، دہلی 16، گجرات کے چار، ہریانہ سے 39، ہماچل پردیش سے 18، جموں وکشمیر سے چھ، جھارکھنڈ سے چار، کرناٹک سے سات،کیرلہ سے 10، مدھیہ پردیش سے 10، مہاراشٹر سے 19، منی پور ، میزورم اور اڈیشہ سے ایک ایک، پنجاب سے11، راجستھان سے 21، سکم سے ایک، تمل ناڈو سے 9، تلنگانہ سے پانچ، مغربی بنگال سے چھ کیڈٹ پاس آؤٹ ہوکر ہندوستانی فوج کے افسر بن گئے۔