ETV Bharat / state

انڈین ملٹری اکیڈمی میں 100 سے زائد افراد کورونا سے متاثر - کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلائو

اتراکھنڈ کی انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) بھی کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے متاثر ہو رہا ہے۔ یہاں 100 سے زائد جینٹل میں کیڈٹس متاثر پائے گئے ہیں۔

اتراکھنڈ: انڈین ملٹری اکیڈمی میں 100 سے زائد افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 12:55 PM IST

اتراکھنڈ کی انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں گزشتہ دنوں کورونا کے 100 سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔

ان میں افسران سے لیکر کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک دن میں نہیں بلکہ گزشتہ دنوں میں ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق، اکیڈمی میں تعینات متعدد جوانوں اور کیڈٹس کے نمونے لئے گئے تھے۔ قریب 50 فیصدی نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ تو وہیں 200 سے زائد نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

حالانکہ فوجی ادارہ ہونے کی وجہ سے عہدیداروں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے بہت سارے فوجی حال ہی میں چھٹی یا تربیت مکمل کرکے واپس آئے تھے۔ اکیڈمی کے رابطہ عامہ کے افسر لے۔ کرنل پی پی ترپاٹھی نے فی الحال ایسی کسی بھی معلومات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ: مسلم خواتین برقع پہن کر کر رہی ہیں یوگا

واضح رہے کہ پیر کو اتراکھنڈ میں کورونا کے 814 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ریاست میں 1172 مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہوئے ہیں۔

وہیں ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 41777 ہوگئی ہے۔ جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریباً 29 ہزار ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.