ریاست اترا کھنڈ میں منگل کی شام تقریباً 8 بج کر39 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلع چمولی میں آئے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 3 پوئنٹ درج کی گئی۔
ضلعی انفارمیشن آفیسر نے بتایا 'زلزلے نے شام 8 بج کر 39 منٹ پر چمولی ضلع اور اس کے ملحقہ علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے'۔
عہدیدار نے بتایا 'اس زلزلے سے کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
گذشتہ دنوں دہلی میں بھی زلزلے محسوس کیا گیا تھا،جس کے بعد دہلی کے رہائیشیوں میں خوف و حراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے،جس کی وجہ سے عوام پہلے سے ہی بہت پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔