ETV Bharat / state

Joshimath Karnaprayag case : جوشی مٹھ اور کرن پریاگ معاملے میں ہائی کورٹ نے مرکز اور حکومت سے جواب طلب کیا

حالیہ دنوں میں جوشی مٹھ اور کرن پریاگ علاقے میں دراڑیں پڑنے لگی، جس کے نتیجے رہائشی اپنے اپنے مکانات کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ اس سے متعق عدالت میں درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے مرکز اور حکومت سے چھ ہفتوں میں جواب مانگا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 7:29 PM IST

نینی تال: ہائی کورٹ نے اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ اور کرن پریاگ میں تباہی کی وجہ سے گھروں میں دراڑ کے ساتھ سیوریج لائنوں کے بارے میں دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کرتے ہوئے متاثرین کو مناسب معاوضہ کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو چھ ہفتوں میں جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ دہلی کے رہائشی اجے گوتم کی طرف سے دائر پی آئی ایل کی سماعت چیف جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس آلوک کمار ورما کی ڈبل بنچ میں ہوئی۔ عرضی گزار کی جانب سے کہا گیا کہ جوشی مٹھ میں 600 مکانات جبکہ کرن پریاگ میں 50 سے زیادہ مکانات میں تباہی کی وجہ سے دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں میں سے کچھ کو پپل کوٹی یا دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہیں نہ تو مناسب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور نہ ہی اب تک مناسب معاوضہ دیا گیا ہے۔ ان کے مویشی اور دیگر جانور بے سہارا ہو چکے ہیں۔

عرضی گزار کی جانب سے یہ بھی عرض کیا گیا کہ جوشی مٹھ کی آبادی تقریباً 15000 سے 20000 ہے اور یاترا کے موسم میں یہ تعداد 100000 تک پہنچ جاتی ہے۔اس کے باوجود شہر میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ گندگی کو گڈھوں میں پھینک رہے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے جوشی مٹھ اور کرن پریاگ کی سیکورٹی کے لیے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ کمیٹی دونوں شہروں کو بچانے کے لیے اقدامات تجویز کرے۔ بنچ نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لیے 2 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Joshimath Crisis آئی آئی ٹی روڑکی کے سائنسدانوں نے جوشی مٹھ میں سروے کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.