ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے نینیتال ضلع میں جیپ کھائی میں گر گئی، چھ افراد ہلاک - حادثے میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع

اتراکھنڈ میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ نینیتال ضلع کے اوکھل کانڈا بلاک میں چھیڑا خان-ریٹھا صاحب موٹر روڈ پر ایک جیپ کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیپ میں 11 افراد سوار تھے۔ گاڑی میں سوار لوگ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ Nainital Road Accident

Nainital Road Accident
Nainital Road Accident
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 12:12 PM IST

اتراکھنڈ: نینی تال ضلع میں ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ چھیراخان ریٹھا صاحب موٹر روڈ پر حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی نے چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک جیپ (پک اپ) کھائی میں گر گئی۔ گاؤں والوں نے زخمیوں کو بچا لیا ہے۔ ان زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بارے میں سب سے پہلے گاؤں والوں کو معلوم ہوا۔ اس کے بعد نوین نام کے پی آر ڈی جوان نے حادثے کی اطلاع دی۔

  • Uttarakhand | At least 6 people injured when a vehicle rolled down a deep gorge on the Chheerakan-Reethasahib motor road of Okhalkanda in Nainital district. Details awaited. pic.twitter.com/phYhAKGwGa

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • جیپ 500 میٹر گہری کھائی میں گر گئی:

آج صبح یہ جیپ مسافروں کے ساتھ ہلدوانی کی طرف جارہی تھی۔ چھیڑاخان ریٹھا صاحب موٹر روڈ پر جیپ کا ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے جیپ بے قابو ہو کر 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ جیپ کے کھائی میں گرنے اور اس میں سوار مسافروں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے گاؤں والے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

  • گاؤں والوں نے خود کیا بچاؤ آپریشن:

جب گاؤں والوں کو سڑک حادثے کی خبر ملی تو وہ اپنا کام چھوڑ کر جائے حادثہ کی طرف بھاگے۔ اس دوران ایک دیہاتی نے بھی انتظامی حکام کو حادثے کی اطلاع دی۔ انتظامی عملے کا انتظار کرنے کے بجائے گاؤں والوں نے بہتر سمجھا کہ بچاؤ آپریشن خود شروع کیا جائے۔ گاؤں کے لوگ فوراً بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ سڑک حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک جیپ کھائی میں گر گئی۔ جیپ تقریباً 800 میٹر نیچے کھائی میں گر گئی۔ گاؤں والوں نے کھائی میں اتر کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ گاؤں والوں نے زخمیوں کو بچا کر سڑک پر لاے۔ مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جیپ کھائی میں گرنے سے بہت سے لوگوں کی موت ہو سکتی ہے۔ گاؤں والوں کا یہ خدشہ درست ثابت ہوا۔ حادثے میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں حالات بد سے بدتر، مواصلاتی نظام ٹھپ، بھوک مری کا خدشہ

نینیتال ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ ہلدوانی کی طرف جا رہی پک اپ گاڑی نے کنٹرول کھو دیا اور کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم پولیس کے ساتھ بچاؤ کے لیے گئی ہے۔ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.