ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: آگ لگنے سے 35 جھونپڑیاں جل کر خاکستر - آگ لگنے سے علاقے میں خوف کا ماحول

ضلع کاشی پور کے باج پور علاقے میں آگ لگنے سے 35 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

جھونپڑیاں جل کر خاکستر
جھونپڑیاں جل کر خاکستر
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 1:30 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع کاشی پور کے باج پور علاقے میں آگ لگنے سے 35 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ جھونپڑوں میں آگ لگنے سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا، فائز بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

جھونپڑیاں جل کر خاکستر

اطلاع کے مطابق گذشتہ رات باج پور کے قصبے اتوا کھنن علاقے میں آگ لگنے سے 35 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مزدوروں کو آگ لگنے سے قبل ہی اس واقعے کے بارے میں پتہ چل گیا تھا اور وہ جھونپڑیوں سے باہر نکل گئے تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی دوران جھونپڑیوں میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے فائر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین نے بمشکل آگ پر قابو پایا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.