ETV Bharat / state

جونپور: کانگریس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 4:56 PM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ کانگریس کارکنوں نے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ احتجاج کے دوران کانگریس رہنماؤں اور سی او سٹی کے درمیان کافی نوک جھونک بھی ہوئی۔

FIR will be registered against congress workers in jaunpur
جونپور:کانگریس رہنماؤں کے خلاف درج مقدمہ ہو گا

ڈیزل، پٹرول کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جونپور پولیس مقدمہ درج کرے گی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششیل کمار سنگھ نے احتجاجیوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سمیت دیگر معاملوں میں مقدمہ درج کرنے کی بات کہی ہے۔

کانگریس کے اقلیتی سیل کے قومی چیئرمین و سابق ایم ایل اے ندیم جاوید اور ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں پیر کو کارکنوں نے ضلع دفتر سے جلوس نکال کر کلکٹریٹ احاطے میں مظاہرہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران کانگریس کارکنوں نے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ احتجاج کے دوران کانگریس رہنماؤں اور سی او سٹی کے درمیان کافی نوک جھونک بھی ہوئی۔

سی او سٹی نے منگل کو کہا کہ کانگریس کارکنوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے۔ احتجاج کرنے والے رہنماؤں کی ویڈیو فوٹیج کے ذریعہ نشاندہی کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.