ریاست اتراکھنڈ میں ضلع اودھم سنگھ نگر کے کونڈا تھانہ علاقے میں غیرقانونی طور پر بنا اجازت کے تین بھینسوں کو ذبح کیے جانے پر گوشت کاروباریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ رات گوشت کاروباریوں کے ذریعے تین بھیسوں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔
جس کے بعد پولیس نے موقع واردات پر چھاپہ مارا، جہاں سے گوشت کوروباری اندھیرا کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیے۔
پولیس نے موقع واردات سے ذبح بھیسوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا، اور فرار کاروباریوں پر مقدمہ درج کرکے تفتیش سروع کر دی