ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی سے تعلق رکھنے والا رخسان نامی نوجوان گزشتہ چار برس سے سعودی عرب میں پھنسا ہوا ہے، نوجوان ملازت کی غرض سے سعودی عرب گیا ہوا تھا، جہاں ان کے کفیل نے ان کا پاسپورٹ اور ویزا ضبط کر لیا نیز تنخواہ بھی نہیں دے رہا ہے، جس کے سبب وہ فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے بھارتی حکومت سے امداد طلب کی ہے۔
رخسان چار سال قبل فیملی ڈرائیور کی ملازمت کے لئے سعودی عرب گئے تھے۔ رخسان نے ایک ویڈیو وائرل جاری کرکے سعودی میں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے وطن واپسی کی اپیل کی ہے۔
رخسان کے اہل خانہ نے بتایا کہ کچھ دن تک سب کچھ ٹھیک تھا لیکن اب ان کے بیٹے کی حالت بہت خراب ہے۔ رخسان کے ضعیف والدین نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے ان کے بیٹے کو وطن واپس لانے کی اپیل کی ہے۔