ETV Bharat / state

دیوبند: نوجوان کا قتل، اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ - دیوبند تازہ ترین خبریں

سہارنپور کے موضع ڈیہرہ علاقے میں اسرار نامی شخص نے ایک بچے پر حملہ کر دیا تھا، جس کے بعد بھیڑ نے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی جس کے بعد میں اسپتال میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

گل بہار
گل بہار
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:57 PM IST

ہلاک شخص کے بھائی نے اس معاملے کو ماب لنچنگ بتایا تھا لیکن اب انہوں نے کہا کہ 'یہ ماب لنچنگ نہیں تھی بلکہ ہمیں انصاف چاہئے جس نے ہمارے بھائی کے ساتھ ایسا کیا ہے۔ اس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'پولیس نے ہمارا ساتھ دیا۔ ہماری جان بچائی لیکن ہمیں انصاف چاہیے۔'

ہلاک شخص اسرار کے بھائی گل بہار نے اپنی وائرل ویڈیو کے متعلق کہا کہ 'میرے بھائی کی موت کے بعد مجھے بالکل ہوش نہیں تھا، میں نے ویڈیو میں کیا کہا مجھے یاد نہیں ہے۔ اس ویڈیو میں کیا ہے مجھے معلوم نہیں ہے، اس وقت میں بالکل ہوش میں نہیں تھا۔'

ایک سوال کے جواب میں گل بہار نے کہا کہ 'میرے بھائی کو بھیڑ نے مارا ہے لیکن پولیس نے ہماری اس معاملے میں بہت مدد کی ہے۔ پولیس نے بھیڑ سے ہماری بھی جان بچائی ہے، ورنہ بھیڑ ہمیں بھی اپنا نشانہ بناسکتی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اس معاملہ میں انصاف چاہیے، ہم اس معاملہ کو کسی بھی طرح ماب لنچنگ یا ہندو مسلم سے نہیں جوڑنا چاہتے ہیں بلکہ پولیس نے جس طرح اس معاملہ میں مقدمہ قائم کر لیا ہے، اسی طرح اب ہم مطالبہ کرتے ہیں پولیس اس سلسلہ میں غیر جانبدارانہ کارروائی کرتے ہوئے میرے بھائی کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دے کر انہیں انصاف دے۔'

گاؤں املیا کے پردھان فرمان احمد نے کہا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرار کا قتل ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ معاملہ ماب لنچنگ یا ہندو مسلم کا نہیں بلکہ یہ قتل کچھ لوگوں نے کیا جن کے خلاف پولیس اور انتظامیہ کارروائی کر رہی ہے جس سے سب لوگ مطمئن ہیں اور جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'گل بہار کی جس ویڈیو کی چرچہ ہو رہی ہے وہ غلط ہے کیونکہ جس کا بھائی مرگیا ہو، اس کے کئی دن تک بھی ہوش نہیں آتا ہے، اس نے جو کہا تھا کہ وہ بیہوشی میں کہا تھا۔'

واضح رہے کہ اس معاملہ میں پولیس نے زخمی بچہ کے والد کی تحریر پر ہلاک شخص کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا تھا، اب پولیس کے ذریعہ اس معاملہ میں ہلاک شخص کے بھائی کی تحریر پر 11 نامزد اور 15 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر بجرنگ دل نے سی ایم کو میمورنڈم بھیج کر اس کو یکطرفہ کارروائی کا الزام لگایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.