فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور کے سلطانپور گھوش علاقے میں معاشقے کی وجہ سے جمعرات کو ایک نوجوان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ سلطانپور گھوش علاقے کے کنورپور گاؤں میں ایک نوجوان کا معاشقہ پڑوس کی ایک خاتون سے چل رہا تھا۔ اس کی جانکاری اہل خانہ کو تھی۔ گزشتہ روز علی الصبح جب وہ اپنے گھر میں تھا تبھی اس کا سر کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ قتل کے الزام میں پولیس نے کلو پاسی باشندہ کنورپور تھانہ سلطانپور گھوش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے سلطان پور گھوش تھانہ علاقہ کے تحت کنور پور گاؤں کے رہنے والے 35 سالہ جسونت یادو کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو اس نے نوجوان کی لاش گھر کے برآمدے پر چارپائی پر پڑی دیکھی۔ نوجوان کی گردن پر تیز دھار ہتھیار کے نشانات تھے اور چارپائی کے نیچے سے خون بھی بہہ رہا تھا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کئی مشکوک لوگوں کو تھانے لے جا کر پوچھ گچھ بھی کر رہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق جسونت یادو گھر کے دروازے پر سو رہا تھا کہ رات گئے مشکوک افراد اس کے گھر کے قریب پہنچے اور اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ زمین پر خون کے نشانات بھی ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Muslim Boy's Murder Case: مہاراشٹر میں مسلم نابالغ بچے کا قتل، دو ملزمان گرفتار
یو این آئی